Live Updates

پنجاب میں آندھی و طوفان سے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز قرار

بارشوں کی پیشگوئی ضرور تھی لیکن اس شدت کی نہیں تھی، مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے‘پی ڈی ایم اے

پیر 26 مئی 2025 15:41

پنجاب میں آندھی و طوفان سے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز قرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے صونے میں ہونے والی حالیہ آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کو قرار دیدیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی ضرور تھی لیکن اس شدت کی نہیں تھی، پنجاب میں مختلف واقعات میں 110 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہونے والے واقعات میں 80 فیصد نقصانات کی وجہ سولر پینلز کا اکھڑ جانا تھا، عوام سے درخواست ہے کہ سولر پینلز مضبوطی سے لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری بڑھ چکا ہے، پاکستان میں اچانک چار سے پانچ ڈگری درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے ہیٹ ویو آتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے، درجہ حرارت میں کمی کیلئے شجر کاری، اربنائزیشن پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ پپنجاب کے ہر اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلیے انتظامات کیے گئے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات