
مقبوضہ کشمیر،محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں اورگھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت، ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوج کے دو بریگیڈ تعینات
پیر 26 مئی 2025 16:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں سے لیس بڑی تعداد میں بھارتی قابض فورسز کی تعیناتی کے ذریعے کشمیر کو میدان جنگ میں تبدیل کردیاگیاہے۔ حریت ترجمان نے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے کیونکہ تین جوہری طاقتیں اس تنازعے کی فریق ہیں جس سے پورے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے آج بھی وادی کشمیر اور جموں میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ ضلع کشتواڑ میں پرتشدد کارروائی آج مسلسل پانچویں دن بھی جاری رہی۔ جموں میں فوجی کارروائی کادائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے بھارتی فوج نے ضلع کٹھوعہ میں دو بریگیڈ تعینات اور ایک موبائل نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ اس وقت بھارتی فوج کو کٹھوعہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، اودھمپور اور جموں کے دیگر علاقوں میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں کو بھی علاقے میں تعینات کیا گیا ہے۔ راجوری کے بعد اودھمپور میں ایک اور پراسرار موت کے واقع نے مقامی لوگوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔انہوں نے دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل راجوری کے علاقے بدھل میں ایک پل کے قریب سے ایک نوجوان خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی،اب قریبی ضلع اودھمپور میں ایک 40سالہ شخص پراسرار طورپرمردہ پایا گیاہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام ضلع نیلم کے علاقے اٹھمقام میں نکالی گئی ریلی کے شرکا نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل میں سہولت فراہم کرے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.