
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ غلام محمد صفی اور جملہ حریت قیادت سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے وفد کی ملاقات
پیر 26 مئی 2025 22:23
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کی کامیاب اور تاریخی دفاعی کارکردگی پر حکومت پاکستان، پاکستانی عوام اور خصوصاً افواج پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے حوالے سے آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔
مہمانان گرامی اور حریت قیادت نے اس امید کا اظہار کیا کہ افواج پاکستان اور حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے پر امن، منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی کوششوں کو مزید موثر اور تیز تر بنائیں گے۔ملاقات میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی، کشمیری مسلمانوں کی شناخت کو مٹانے کی مذموم کوششیں، غیر ریاستی باشندوں کی آبادکاری، آزادی پسند کشمیری عوام کے گھروں کو بارود سے اڑانے، جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطی اور "پہلگام" جیسے سانحات کی آڑ میں ہزاروں کشمیری نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس امر پر زور دیا گیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول قائم کرکے عوامی آزادیوں کو کچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو ناقابل قبول ہے۔شرکا نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دنیا بھر کے آزادی پسند اقوام و اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں تاکہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے تاکہ کشمیری عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دیا جا سکے۔حریت قیادت اور ڈائیسپورہ نمائندگان نے واضح کیا کہ اگر مسئلہ کشمیر کے حل میں ماضی کی طرح غفلت یا پس و پیش کی گئی تو جنوبی ایشیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچ سکتا ہے جس کے عالمی امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ملاقات میں کشمیری تارکین وطن کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی تاکہ دنیا بھارتی ظلم و ستم کا حقیقی چہرہ پہچان سکے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوایا جا سکے۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد ،سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی،میر طاہر مسعود، شمیم شال، محمد الطاف بٹ ،حاجی محمد سلطان، شیخ یعقوب،نثار مرزا، شیخ عبدالمتین، راجہ خادم حسین ،اعجاز رحمانی، جاوید اقبال،امتیاز وانی، زاہد صفی ،زاہد اشرف،شیخ عبدالماجد ،میاں مظفر، محمد شفیع ڈار، سید گلشن،عبدالمجید لون،عبدالمجید میر،خورشید میر،زاہد مجتبیٰ ،منظور احمد ڈار،قاضی عمران ، عدیل مشتاق ، خالد شبیر، قاضی عمران، بلال احمد اور سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ و دیگر افراد نے شرکت کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.