
اقلیتی اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ سول سروس کا حصہ بن کر قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں، ڈی جی سول سروسز
منگل 27 مئی 2025 11:10
(جاری ہے)
یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن نے ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی کا پرتپاک استقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی ایس ایس امتحانات میں کامیابی کےلئے طلبہ کو نہ صرف علمی قابلیت بلکہ رہنمائی، حوصلہ افزائی اور درست سمت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ضمن میں سول سروسز اکیڈمی کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ نے اپنے خطاب میں نہ صرف سول سروس کے مختلف شعبوں اور ان کے کردار پر روشنی ڈالی بلکہ امتحانی مراحل، تیاری کے موثر طریقہ، اختیاری مضامین کے انتخاب، وقت کی منصوبہ بندی، انٹرویو کی تیاری اور تحریری امتحان کے تقاضوں پر بھی طلباکو رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے خاص طور پر اقلیتی اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اس شعبہ میں آگے آنے کی ترغیب دی تاکہ وہ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول سروس میں تنوع اور نمائندگی میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے، نیشنل آئوٹ پروگرام کا مقصد یہی ہے کہ ہم ہر طبقہ تک رسائی حاصل کریں اور انہیں قومی دھارے میں شامل کریں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار ریاض محمد، ڈائریکٹر ایڈمن میجر (ر) محمد اقبال، مختلف فیکلٹی ڈینز، اساتذہ کرام اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیشن کے دوران ڈائریکٹر جنرل نےشرکاکے سوالات کے جوابات دیئے۔ یونیورسٹی آف ہری پور کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی سول سروسز اکیڈمی کے اشتراک سے اس نوعیت کے مزید تعلیمی و رہنمائی سیشنز کے انعقاد کےلئےتیار ہے تاکہ ملک کے پسماندہ اور کم نمائندگی والے علاقوں کے طلباکو سی ایس ایس اور دیگر مسابقتی امتحانات کےلئے بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
عمران خان نے تمام آفرز مسترد کر کے حقیقی آزادی کا علم بلند کیا ہے، اسد قیصر
-
این ڈی ایم اے کی جانب سے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
وزیراعلیٰ نے کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کرنے کو انسانیت سے غداری قرار دے دیا
-
بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ، ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ،چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے،رانا تنویرحسین
-
بھارت کو کشمیریوں کے حقوق کے ظالمانہ استحصال کا حساب دینا ہوگا، خورشید احمد شاہ
-
سیاسی اختلافات کے باوجود تمام جماعتوں نے ایک آواز ہو کر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے، شرجیل انعام میمن
-
18 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
-
کشمیر پر چھائی سیاہ رات ضرور ختم ہوگی ،آزادی کا سورج جلدطلوع ہوگا‘مریم نواز
-
ساہیوال، بھٹو نگر میں فائرنگ سے سکیورٹی کمپنی کا منیجر جاں بحق ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
-
عبد العلیم خان کا استحکام پاکستان پارٹی کا یوم استحصال کشمیرکے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
-
بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے، کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں اور میڈیا پر پابندیاں قابلِ مذمت ہیں، وفاقی وزیررانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.