Live Updates

عدم اعتماد کی باتیں چھوڑ دیں، پی ٹی آئی کے 20، 25 اراکین پارٹی چھوڑ سکتے ہیں. ملک احمد خان

عمران خان کی رہائی کی خبریں سچ ہیں تو پھر دو تین سال سے تقاریر کا تماشا کیوں لگایا ہوا ہے؟ غنڈہ ایکٹ پر اعتراض ہے،ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے،مجھے جہاں جانا پڑا جاﺅں گا. سپیکر پنجاب اسمبلی کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 مئی 2025 15:00

عدم اعتماد کی باتیں چھوڑ دیں، پی ٹی آئی کے 20، 25 اراکین پارٹی چھوڑ سکتے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے انکشاف کیا ہے کہ عدم اعتمادلانے کی صورت میں تحریک انصاف کے 20سے 25 ارکان پارٹی چھوڑ سکتے ہیں انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مجوزہ غنڈہ ایکٹ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ایسے قانون کی حمایت نہیں کر سکتا، مجھے جہاں جانا پڑا جاﺅں گا، ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کے پاس بھی جاﺅں گا لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا اور مشورہ دیا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنا چھوڑ دیں.

(جاری ہے)

انہوں نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے سیاستدان موجود ہیں جو پارٹی کے طرزِ سیاست سے متفق نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی کے 20، 25 اراکین پارٹی کو چھوڑ جائیں .

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا اور سیاست کی آڑ میں جرم کی اجازت نہیں دی جائے گی. انہوں نے کہا کہ جرم کرکے اسے سیاست کا لبادہ پہنانے سے بڑا جرم کوئی نہیں بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ملک احمد خان نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’‘را“ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را“ دہشت گردی میں ملوث ہے اور پاک فوج اس دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرے گی سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ رہائی اور ڈیل کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ خبریں سچ ہیں تو پھر دو تین سال سے تقاریر کا تماشا کیوں لگایا ہوا ہے؟.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات