جماعت اسلامی آج ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی 28 مئی یوم تکبیر کو یوم ڈاکٹر عبدالقدیر کے طور پر منائیں گے، جماعت اسلامی

منگل 27 مئی 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2025ء) جماعت اسلامی آج ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی 28 مئی یوم تکبیر کو یوم ڈاکٹر عبدالقدیر کے طور پر منائیں گے۔قومی ہیروڈاکٹرقدیرنے محنت وامانت ایثاروقربانی اوردیانتداری سے وطن عزیزکوناقابل کوناوناقابل تسخیردفاع عطا کیاپوری قوم ڈاکٹرقدیرکااحسان مندہیں۔

(جاری ہے)

محسن پاکستان قوم کے ماتھے کا جھومراورحقیقی ہیروومحسن ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کو بدنام کرنے والے حکمران مٹ گئے اورمزیدبدنام ورسواہوں گے۔ ڈاکٹرقدیرخان کا نام روشن ہے روشن رہے گا۔آج بلوچستان بھرمیں یوم ڈاکٹرقدیرکے نام سے تقاریب منعقد ہوگی جس میں ایٹمی پاکستان کے خالق و محسن پاکستان ڈاکٹرقدیرخان کوخراج تحسین پیش جائیگاان کی انقلابی قومی جدوجہدوقربانیوں ایٹمی پاکستان میں مشکلات وتکالیف اورقربانیوں وجدوجہدسے قوم کوآگاہ کیاجائیگا۔