
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ فاشسٹ گروہ ہے، یہ ملک کو آگ لگانا چاہتا ہے‘عظمیٰ بخاری
پیر 4 اگست 2025 17:27

(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ایرانی قوم علامہ اقبال سے گہری فکری وابستگی رکھتی ہے اور انہیں شاعر مشرق مانتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے پاکستان سے 10 بلین ڈالر تک تجارت کے عزم کا اظہار کیا ہے اور نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں اینٹی سموگ گنز پہنچا دی گئی ہیں، جن میں سے 15 لاہور میں موجود ہیں۔اکتوبر سے سموگ سیزن کے لیے پنجاب حکومت مکمل تیار ہے۔لاکھوں پودے کیو آر کوڈ کے ذریعے لگائے جا رہے ہیں تاکہ شفاف مانیٹرنگ ہو سکے۔سرکاری اسکولوں میں بچوں کے لیے نیا فرنیچر، چار دیواری، اور واش رومز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ڈی جی خان اور راجن پور میں فوج میں خواتین کو شامل کیا گیا ہے، جو صنفی شمولیت کی علامت ہے اور طلبہ کے لیے اسکالرشپس، لیپ ٹاپ، اور ایک ہزار بستروں پر مشتمل کینسر اسپتال جیسے اقدامات حکومتِ پنجاب کی ترجیحات ہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ 5اگست کو پوری قوم یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی اور کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے اسی دن احتجاج کی کال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کشمیر پر ظلم ہو رہا تھا، اس وقت یہی شخص اقتدار میں تھا، اور آج بھی گوریلا جنگ جیسے بیانات دے کر ریاست کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو ریاست کے خلاف گوریلا جنگ کی بات کرے، ریاست کو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔عظمیٰ بخاری نے ماضی میں تحریکِ انصاف کی احتجاجی کالز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 26نومبر کو دی گئی ’’فائنل کال‘‘ناکام ہوئی۔عاشورہ کے بعد کی تحریک بھی دم توڑ گئی اور نو اپریل اور دیگر تاریخوں پر اعلانات واپس لینے پڑے۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی کو آر پار کا بہت شوق ہے، لیکن خود ہی آر پار ہو جاتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوے سے زائد منصوبے شروع کیے ہیں اور ترقی کا سفر جاری ہے، لیکن دوسری طرف فتنہ پرور عناصر صرف انتشار چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، تبھی یہ لوگ فساد کی کال دے کر سازشیں کر رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آج 5اگست کو بھرپور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیں کہ پاکستان میں فتنہ پروری کی کوئی گنجائش نہیں۔مزید اہم خبریں
-
شہروں میں بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل اور غیر محفوظ تعمیرات
-
پاکستان: 2030 تک ہیضہ میں نمایاں کمی لانے کے منصوبے کا آغاز
-
خشکی میں گھرے ترقی پذیر ممالک کی تیسری کانفرنس کی تیاریاں مکمل
-
وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
وفاقی حکومت سیلابی خطرات کا مستقل حل چاہتی ہے، وزیر موسمیاتی تبدیلی
-
ملک میں فائیو جی جلد متعارف کرائی جائے گی،وفاقی وزیر
-
عالمی برادری ہندوستان پر جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے جرائم روکنے کے لئے دبائو ڈالے،وزیراعظم
-
احسن اقبال کی چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی اور چین کی خلائی ایجنسی کے چیئرمین شان زونگڈے سے ملاقات، جوہری توانائی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو پاکستان کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے ..
-
موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سے نقصانات ، امدادی کارروائیوں و بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت
-
بلاول بھٹو زرداری سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نثار کھوڑو کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت گداگری کے خاتمے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.