Live Updates

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کا اہل وطن کو 28مئی یوم تکبیر کی مبارکباد

بدھ 28 مئی 2025 16:32

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی کا اہل وطن کو 28مئی یوم تکبیر کی مبارکباد
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی ضمانت ہے، ایٹمی دھماکوں نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیاہے ہماری مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی، وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت کے لیے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے، ہر پاکستانی دفاع وطن کے لیے ہر پل تیار ہے ، پاکستان کی عوام کو پاک فوج پر فخر ہے، بلوچستان نے ہمیشہ پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کیا،پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح پوری قوم اور امت مسلمہ کی فتح ہے،دشمن جان لے کہ وہ پاک سرزمین کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات