چیچہ وطنی، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پرسنٹرل پریس کلب تقریب ، کیک بھی کاٹا گیا

بدھ 28 مئی 2025 16:48

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر سنٹرل پریس کلب رجسٹرڈ چیچہ وطنی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت صدر ایم جمیل ملک نے کی،کلب کے دیگر عہدیداران اور ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی، شرکا نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو،ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر یوم تکبیر کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا،مقررین نے کہا 1998میںپاکستان کا شمار ایٹمی قوتوں کی فہرست میں شامل ہونے سے خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم ہوا،انہوں نے مزید کہا ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور افواج پاکستان ملک کے جوہری اثاثوں کی حفاظت کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔\378