Live Updates

نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ‘خواجہ سلمان رفیق

آج کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا‘وزیر صحت

بدھ 28 مئی 2025 16:51

نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ آج کے دن میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا، 28 مئی کو اس قوم کے بیٹے میاں محمد نواز شریف نے اپنا عظیم وعدہ پورا کیا تھا، 1998 میں دنیا بھر کی شدید مخالف کے باوجود میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی قوم کو ایٹمی طاقت بننے کا تحفہ دیا تھا۔

خواجہ سلمان رفیق یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں نے کہاکہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر پوری قوم میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ آج کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ 28 مئی کے دن نے پاکستانی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کیا تھا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔آج کے دن پاکستان کو مزید مستحکم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے بزرگوں کی طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات