Live Updates

28 مئی کے موقع پر ممتاز عالمی نامور سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،اسلم فاروقی

بدھ 28 مئی 2025 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا یے کہ پاکستان کے تاریخ ساز دن 28مئی کے موقع پر ممتاز عالمی نامور سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی انتھک محنت و کوششوں سے پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا ہے ان کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تاہم وہ حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ ایک طرف غزہ میں صیہونی دہشت گرد فلسطینیوں کی نسل کشی کررہے ہیں دوسری طرف مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے، قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ امریکہ کی قید میں ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہی یے ایسے میں کیا یوم تکبیر سوالیہ نشان نہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کو اس کے تقاضوں کے مطابق نہ منانا بے حسی اور قوم کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات