
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرچیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کامسلح افواج کو خراج تحسین
بدھ 28 مئی 2025 22:42
(جاری ہے)
ایسی جنگ نہ پہلے ہوئی اور نہ آئندہ ہو گی۔اس معرکہ میں شہید ہونے والے شہداء اور ان کا خاندانوں کا رتبہ بہت بڑ ا ہے۔
شہداء کی مائیں اور باپ بھی عظیم لوگ ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن اورگجرات ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام شہداء معرکہ بنیان مرصوص کے نام اظہار تشکر کے سلسلہ میں جان جان پاکستان کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود،صدر ڈسٹرکٹ بار گجرات منیر گوندل ایڈووکیٹ،مرزا ادریس انور،وحید الدین نے بھی خطاب کیا ،چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران افواج پاکستان نے بھارت کو جو شکست فاش دی ہے اس سے بھارت سخت صدمہ اور قومہ میں چلا گیا ہے اور دنیا بھی پاک فوج کی کامیابی پر حیران ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں شامل طیاروں کو اللہ تعالیٰ کی خصوصی مدد حاصل تھی۔جس کے باعث اس جنگ میں مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت غاصب ملک ہےجس نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا اور ہمیشہ طاقت کا گھمنڈکرتارہا لیکن پاک فوج نے بھارت کو ایسی شکست دی ہے کہ اس آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیزپر قربان ہونے والے شہداء کے اعزاز میں یہ تقریب احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے جو لوگ اپنا آج قوم کے مستقبل کے لیے قربان کر دیتے ہیں وہ عظیم لوگ ہیں انہیں کی وجہ سے پوری قوم سکھ کا سانس سوتی ہے۔شہداء کی قربانیاں کوئی عام قربانی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے شہداء کی عظمت کا خود ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہداء زندہ ہیں اور انہیں رزق دیا جاتاہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.