Live Updates

ئ*یوم تکبیر کے سلسلے میں ڈی سی آفس لورالائی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

بدھ 28 مئی 2025 20:55

ف*لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2025ء) یوم تکبیر کے سلسلے میں ڈی سی آفس لورالائی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ اور فرزند ایم پی اے افضل خان اوتمانخیل تھے تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل)فوزیہ درانی ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر جماالدین اوتمانخیل سمیت قبائلی و سماجی رہنما علما کرام قبائلی مشران اساتذہ طلبا میڈیا پرسنز اور دیگر لوگوں نے شرکت کی طلبا نے یوم تکبیر کے سلسلے میں پرجوش تقاریر پیش کیے گئے تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نورعلی کاکڑ اور فرزند ایم پی اے فضل خان اوتمانخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے پہلی بار بلوچستان کے علاقے چاغی کے پہاڑوں میں یکے بادیگرے 5 ایٹمی دھماکے کیے اور پاکستان نے یہ قدم بھارت کی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اٹھایا انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کے بعد اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان دنیا کا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی طاقت بن گیا یہ دن پاکستان کی قومی خود مختاری دفاع اور قومی سلامتی کی علامت سمجھا اور منایا جاتا ہے پاکستان ہر سال 28 مئی کے دن کو یوم تکبیر کے طور پر مناتی ہے انہوں نے ایٹمی سائنسدانوں اور دیگر شریک کار کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے قبائلی مشران اساتذہ اور علما کرام نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعلی کاکڑ کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جو باچاخان چوک سے ہوتے ہو? ڈسی ڈی سی آفس میں تقریب کی شکل اختیار کی تقاریر پروگرام کے اختتام پر فرزند ایم پی اے افضل خان اتتمانخیل نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات