بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ‘نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی

جمعرات 29 مئی 2025 22:45

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ‘نیپرا نے سی پی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2025ء) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کا امکان ہے۔نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ‘نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔سماعت کے دوران سوال کیا گیا کہ نیلم جہلم پاور پراجیکٹ بند نہ ہوتا تو بجلی کی قیمتوں پر کیا اثر پڑتا جس پرایم ڈی سی پی پی اے نے جواب دیا کہ سب سے بہتر یہ صورت ہوتی کہ ملک میں کالا باغ ڈیم بن جاتا،کالا باغ ڈیم بنا ہوتا تو آج ملک میں بجلی کی کمی نہ ہوتی۔

نیپرانے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو تسلی سے سنا، نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی،نیپرا میں سی پی پی اے کی ماہ اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سی پی پی اے نے ماہ اپریل کیلئے بجلی نرخ میں 1روپے 27پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ھے اپریل میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، حکام سی پی پی ایاپریل میں بجلی کمپنیوں کو10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، حکام سی پی پی اے بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94پیسے جبکہ ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، حکام سی پی پی اے پانی سے 21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی، حکام سی پی پی اے درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، مقامی گیس سے 8.01 درآمدی ایل این جی سے 20.52 فیصد بجلی پیداوار رہی، حکام سی پی پی ایاپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اپریل میں سالانہ بنیادوں پر بجلی کی کھپت میں 30 کروڑ یونٹ اضافہ ہوا، کراچی چیمبر آف کامرس نے بجلی کے اعدادوشمار ویب سائیٹ پر اپ ڈیٹ نہ ہو نے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ نیپرا اعداد و شمار کی ویب سائیٹ پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرے، نمائندہ کراچی چیمبرنے کہا کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا ابھی فیصلہ نہ کرے،پہلے ہمیں اعدادو شماردیئے جائیں اس کے بعد فیصلہ کیا جائے، حکومت نے ساڑھے سات روپے ریلیف کا کہا تھا، اگر سی پی پی اے کی درخواست منظور ہو گئی تو ریلیف صرف 3 روپے رہ جائے گا۔

نمائندہ کراچی چیمبرنے کہا کہ سستی گیس کی فیلڈز بند کرکے مہنگی آر ایل این جی استعمال کی جارہی ہے، مہنگی آر ایل این جی کی وجہ سے ایف سی اے بڑھا ہے،نتظامی نااہلی صاف نظر آرہی ہے، پن بجلی سے بجلی کی پیداوار ریفرنس سے 20 فیصد کم رہی ہے۔سی پی پی اے نے کہا کہ اس کمی کا ایل این جی سے پورا کیا گیا ہے سی پی پی اے ریفرنس کہ نسبت بجلی کی پیداوار تین فیصد زیادہ ہوئی ہے ۔

ایف پی سی سی آئی کے نمائندے نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال بجلی کی کھپت زیادہ رہی ہے۔ بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست پر بجلی صارفین نے اظہار برہمی کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی نے موقف اختیار کیا کہ بجلی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے۔شراکت داروں کی آرا کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے۔بجلی صارف نے سوال اٹھایا کہ مقامی گیس دستیاب ہونے کے باوجود درآمدی ایندھن کیوں استعمال کئے گئی چونکہ حکومت نے ایل این جی کے سودے کئے ہوئے اس لئے ہر صورت ہی چلانی ہے۔وزیراعظم کا سستی بجلی کی فراہمی کا سارا پلان سبوتاژ ہوگیا ہے۔