
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ڈی جی این ایل سی سے ملاقات، این ایچ اے کے ہمراہ مشترکہ اجلاس، این ایچ اے کے"سالانہ مینٹینس پلان" پر غور و خوض
جمعرات 29 مئی 2025 19:50
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل خرم شہزاد رائو نے وفاقی وزیر مواصلات کو ادارے کی کارکردگی اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ چیئرمین این ایچ اے اور دیگر حکام نے دونوں اداروں کے مابین مشترکہ امور پر روشنی ڈالی۔
دریں اثناء وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے "سالانہ مینٹینس پلان"پر غور و خوض کے لئے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس ہوا جس میں گوجرانوالہ بائی پاس، ترنول کوہاٹ روڈ اور کامرہ کینٹ کی شاہراہ کی مرمت و لائٹنگ اور باڑ لگانے کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ آئندہ این ایچ اے کی تمام مرمتی سکیموں کو مجاز فورم سے منظور کروایا جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے ہدایت کی کہ مینٹینس کی سکیموں کی منظوری کا عمل انتہائی شفاف ہونا چاہیے جس کے لئے کفایت شعاری، مطلوبہ معیار اور طویل مدت کا فائدہ رہنما اصول ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کے لئے سفری سہولیات کو خوشگوار بنانا اور شاہراہوں کو سفر کے لئے زیادہ سے زیادہ آرام دہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے افسران کے پاس کارکردگی میں بہتری لانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، اس ادارے کی نئی ٹیم سے پرفارمنس میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این ایچ اے کے سالانہ مینٹینس پلان کے حوالے سے ضروری امور پر بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کاغان میں بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح کیا
-
خواتین میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کیلئے ہیومین پیپلوما وائرس ویکسین تک رسائی حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کین کمشنر پنجاب کا 8 شوگر ملز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
-
پنجاب حکومت کا لاہور میں اگلے سال ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.