Live Updates

کوٹلی میں شہری دفاع کے رضاکاروں اور اہلکاروں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے

جمعہ 30 مئی 2025 14:45

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس آزاد کشمیر کیپٹن(ر)ابرار اعظم نے مئی میں ہندوستان کی طرف سے کی گئی جنگی جارحیت میں ہنگامی حالات میں فعال اور عمدہ طریقے سے ڈیوٹی نبھانے والے شہری دفاع کے رضاکاروں اور اہلکاروں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ،تقسیم سرٹیفیکیٹس کی تقریب بلدیہ ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن راجہ محمد ریاست نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے این جی اوز کوآرنیشن کونسل ضلع کوٹلی کے صدر و ممبر ای سی ای کورٹ مبارک علی بسمل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع سردار تعظیم اختر خان ،سماجی رہنما میڈم زبیدہ اور پوسٹ وارڈن اظہر ملک نے بھی خطاب کیا اس موقع پر صدرِ ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی عامر آزاد راٹھور ،نائب صدر پرویز جنہال ،سیکرٹری جنرل طارق لون سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار محمد نصیر،عامر قریشی ،عثمان ہاشمی اور شہری دفاع کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ سول ڈیفنس کے رضا کار وں نے پاکستان آرمی ،محکمہ صحت اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے اپنی خدمات کا لوہا منوایا،کوٹلی نکیال ،کھوئی رٹہ تتہ پانی دوارندی،بٹل ،ہجیرہ بھمبر سے ملحقہ کنٹرول لائن پر بھاتی جارحیت سے زخمی اور شہید ہونے والوں کی بروقت امداد کرتے ہوئے جانوں کی پروا کے بغیر اپنی خدمات پیش کیں جس پر وہ مبارک باد کے مستحق ہیں ،انھو ں نے کہا کہ وزیرا عظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق محکمہ شہری دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ ریاست بھر میں محکمہ شہری دفاع کے رضاکاروں اور ملازمین کی خدمات کا اعتراف کیا گیا انھوں نے کہا کہ جنگ کے دوران لائن آف کنٹرول پر عوام کی مشکلات و مصائب کو کم کرنے کے لیے جانوں پر کھیل کر ریلیف مہیا کیا گیا جو ایک مثال ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات