
پاکستان کے بھرپور اور موثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر اپنی فوج کوکم کرنا پڑا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
یہ ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا گیاہے ہم اب 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا جو انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کارائٹرز کو انٹرویو
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
14:55

(جاری ہے)
بھارت کی جانب سے پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا جو کہ ایک انتہائی تشویشناک اور غیر ذمے دارانہ قدم ہے۔ہم مسلسل پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے مگر بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد پہلی بار سندھ طاس معاہدے کو کسی تحقیقات کے بغیرہی 24 گھنٹے کے اندر معاہدہ معطل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم زرعی ملک ہیں اور یہ ہمارے وجود کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان نے ہر فورم پرمعاملے کی غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی تاکہ سچ سامنے آ سکے مگر بھارت نے اس پر مثبت ردعمل دینے کے بجائے جارحانہ اقدامات کو ترجیح دی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ مستقبل میں جب بھی کشیدگی ہوگی تو پاکستان اور بھارت مکمل ملوث ہونگے۔مستقبل میں بھی یہ کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود نہیں رہے گی۔پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرائسز منیجمنٹ میکنزم منظر سے غائب تھادوسری جانب سے انتہائی غیر محتاط اقدامات اٹھائے جارہے تھے۔کرائسز منیجمنٹ میکنزم کی غیرموجودگی میں عالمی برادری کیلئے مداخلت کرنا مشکل ہوگیا تھا۔عالمی برادری کے متحرک ہونے سے پہلے ہی کافی نقصان ہوچکا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
گزشتہ چھ ہفتوں میں امدادی مقامات کے قریب 875 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
-
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور سلیب سسٹم کا نفاذ عوام سے دھوکہ ہے
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صحت کے شعبے میں مثالی کام ہو رہا ہے ، ادویات کا عوام کے گھروں تک پہنچنا انقلابی قدم ، محمد حنیف عباسی
-
پاک فضائیہ نے برطانیہ میں منعقدہ عالمی شہرت یافتہ رائل انٹرنیشنل ایئر
-
کشمیر پاکستان ہے، کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
ساہیوال، ماں باپ کا جھگڑا بیٹے نے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا، مقدمہ درج
-
سانحہ سوات سے متعلق بنی انکوائری کمیٹی میں محکمہ سیاحت کی غفلت اورکوتاہیوں کا انکشاف
-
محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، ادارے کی کارکردگی کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.