
پیٹرول وڈیزل کی چوری روکنے کیلئے حکومت کا پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
ہم سب مل کر جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم کی بدلتی ضروریات کو پورا کرے، پٹرولیم ڈیلرز کا اسسٹنٹ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو پیٹرول پمپس کے معائنے اور سیل کرنے کے غیر چیک شدہ اختیارات پر تحفظات کا اظہار،وفاقی وزیر پٹرولیم کی معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
15:30

(جاری ہے)
وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کاگفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ گھریلو گیس کنکشنز کیلئے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کروں گا۔
مقامی گیس دستیاب نہیں ہے نئے گھریلو کنیکشنز امپورٹڈ گیس پر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گھر ایل این جی خریداری نہیں کر رہے۔ ایل این جی نہ خریدے جانے پر 400 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی گیس سپلائی روکنی پڑ رہی ہے۔ پی ڈی ایل بڑھائی گئی لیکن فی الحال پیٹرولیم قیمت پر اس کا اثر نہیں ہے۔ دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے پٹرول پمپس کو سیل کرنے کے احکامات حکومتی عہدیداروں کو دینے کی مخالفت کر دی۔پاکستان سٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پٹرولیم ڈیلرزعبدالسمیع خان نے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیٹرول پمپس کے معائنے اور انہیں سیل کرنے کے غیر چیک شدہ اختیارات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اختیارات نے پیٹرولیم ڈیلرز میں بے چینی پیدا کردی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے ڈیلرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات کو تعمیری مکالمے کے ذریعے دور کیا جائے گا۔بتایاگیاہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے ہیڈ آفس میں آئل سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان سے ڈیلر مارجن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم ایکٹ 1934 سے متعلق قوانین میں تبدیلی کے لیے قائم کمیٹی میں پیٹرولیم ڈیلرز کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومتِ پاکستان توانائی کے شعبے کو زیادہ لچکدار، پائیدار اور جدید بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ہماری توجہ عملدرآمد میں آسانی پیدا کرنے، نظام کے مسائل کے حل اور ایک متوازن ماحولیاتی نظام کے قیام پر ہے جو نہ صرف صارفین کے مفادات کی حفاظت کرے بلکہ معاشی استحکام میں بھی کردار ادا کرے۔اجلاس کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پی ایس او کی اعلیٰ انتظامیہ سے کمپنی کی کارکردگی، سپلائی چین کی مضبوطی اور آٹومیشن کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔وفاقی وزیر پٹرولیم کو پی ایس او کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے، کاروباری ماڈل کو متنوع کرنے اور خاص طور پر قابلِ تجدید توانائی اور ابھرتی ہوئی توانائی کی مارکیٹس میں مستقبل کی توسیع سے متعلق جاری کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.