Live Updates

اقوام متحدہ کے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش

امن محافظ ایک پیچیدہ دنیا میں نہایت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں. یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 30 مئی 2025 15:59

اقوام متحدہ کے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57اہلکاروں کو ..
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ کے امن مشن کے 57اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جن میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں نیویارک میں یہ تقریب اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد کی گئی جس میں 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 فوجی، پولیس اور سول امن اہلکاروں کو بعد از وفات خراجِ تحسین پیش کیا گیا.

ان اہلکاروں نے گزشتہ سال دنیا بھر کے امن مشنز میں خدمات انجام دیتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا تھا بعد از وفات دیا جانے والا ”ڈاگ ہیمرشولد میڈل“سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان کو دیا گیا ان اہلکاروں نے یو این انٹرم سکیورٹی فورس برائے ابیی کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں.

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تقریب کی صدارت کی اور شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مشن کے ملٹری ایڈوائزر کرنل عمر شفیق بھی تقریب میں موجود تھے.

انہوں نے دیگر ممالک کے سفیروں اور فوجی نمائندوں کے ہمراہ ایوارڈز وصول کیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن محافظ ایک پیچیدہ دنیا میں نہایت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں. انہوں نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی تقسیم، دہشت گردی جیسے خطرات، امن محافظوں کے خلاف مہلک گمراہ کن معلومات، اور سرحدوں سے ماورا چیلنجز جیسے موسمیاتی تبدیلی اور بین الاقوامی جرائم کو اجاگر کیا. واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کا بین الاقوامی دن 2002 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقرر کیا تھاتاکہ دنیا بھر کے امن اہلکاروں کی خدمات کو سراہا جا سکے اور ان اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے، جنہوں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیا. 
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات