
آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے، مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیدی
انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا، پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے، بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کئے ہیں ، بھارتی وزیراعظم کا کانپورمیں تقریب سے خطاب
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
17:15

(جاری ہے)
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو ہدف بناتے ہوئے کہاکہ بھارت اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سے کہتا ہوں سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاو، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو کھلی دھمکی دی تھی۔بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے دورے کے دوران بھوج کیلئے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کے دوران جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کو تباہ کر رہی تھی۔ پاکستانی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں۔مودی کایہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا۔پاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاو۔ ورنہ میری گولی تو ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے ان الفاظ پر بھارتی وزیراعظم کے سامنے بیٹھے افراد نے نعرے لگائے تھے۔ بھارتی وزیراعظم نے سنگین الزام عائدکرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی پاکستان کی حکومت اور فوج کیلئے پیسہ کمانے کا ذریعہ تھا ۔ پاکستانی عوام کو آگے آکر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ نریندر مودی نے اپنے خطاب میں آپریشن سندور پہلگام حملے کا براہِ راست جواب تھا اور واضح کیا کہ اگر بھارت کو دوبارہ اکسایا گیا تو وہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے سے ہچکچائے گا نہیں۔مزید اہم خبریں
-
زمینی سفر پر پابندی؛ زائرین کی ایران عراق روانگی کیلئے فیری سروس کا منصوبہ
-
’دل سے پاکستان‘ پاک فوج نے یوم آزادی پر نیا نغمہ جاری کردیا
-
مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی اعلامیے کا حقیقت سے تعلق نہیں، وزیراطلاعات
-
اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے
-
صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
-
پاک فوج کی جنگی صلاحیت میں مزید اضافہ، Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹرز بری فوج میں شامل
-
بلوچستان بھر میں 15روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، ماسک پہننے پر بھی پابندی ہوگی
-
موجودہ دور کے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.