بھارت عالمی سطح پرٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا

جمعہ 30 مئی 2025 22:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) بھارت عالمی سطح پر ٹرمپ کی ثالثی کی کوششوں کو جھٹلانے لگا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے حالیہ بیانات ا*میں ٹرمپ کے ثالثی کردار کو یکسر مسترد کر دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ششی تھروڑ کا کہنا تھا بھارت نے پاکستان کے ساتھ ٹرمپ کی ثالثی کے ذریعے کسی بات چیت پر کبھی اتفاق نہیں کیا۔

ٹرمپ کی ثالثی دراصل ثالثی ہے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا امریکی صدر نے صرف پیغامات اور بات چیت کا کردار ادا کیا، یہ ثالثی نہیں ۔ ششی تھرور نے اس بات کا اعترا ف کیا کہ ہم نے امریکہ کو کئی فون کالز تو ضرور کیں، مگر یہ ثالثی نہیں تھی۔ ششی تھرور نے امریکی صدر کے لئے توئین انداز اپناتے ہوے کہا کہ ٹرمپ میں تو صدر کے اوصاف ہی نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی رہنما مسلسل واویلا کر رہے ہیں کہ ہم نے کبھی امریکہ اور ٹرمپ کو ثالث کے طور پر نہیں تسلیم کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارت نے اپنی بے بسی چھپانے کے لیے امریکہ سے سیزفائر کی مدد مانگی تھی۔ بھارت یہ دعویٰ کرتا ہے کہ امریکی صدر ثالثی کے دعوے دار نہیں ہو سکتے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کا بیان منافقت پر مبنی ہے۔ درحقیقت بھارت نے ہی امریکہ کو ثالثی کے کردار کی درخواست کی تھی۔ بی جے پی ششی تھرور کی اہلیہ کے قتل کیس کو بطور بلیک میلنگ استعمال کر رہی ہے۔ مودی سرکار کی ایما پر ششی تھرور عالمی سطح پر مخصوص بیانیہ بنا رہا ہے ۔