Live Updates

پی پی 52سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ (کل ) ہو گی

جمعہ 30 مئی 2025 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کل ( اتوار) یکم جون کو ہو گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے آج ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کو انتخابی سامان کی ترسیل کی جائے گی اور پریذائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن کو پولنگ کے انعقاد کیلئے تیار کریں گے ۔

مذکورہ حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حنا ء ارشد ، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے راحیل کامران چیمہ ، تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے محمد شفاقت اور دیگر آزاد امیدواران ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔ پی پی 52سیالکوٹ میں 1696پولنگ اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ مذکورہ حلقے میں رجسٹرڈمرد و خواتین کی کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 97ہزار 185ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 185ہے جن میں 11انتہائی حساس 38حساس اور 136 نارمل پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ ضمنی انتخاب کی مانیٹر نگ کیلئے دفترصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔سیالکوٹ کے مذکورہ حلقہ میں عوام الناس کی شکایات کیلئے کنٹرول روم 24گھنٹے فعال رہے گا۔عوام الناس مذکورہ حلقہ میں ضمنی انتخاب سے متعلقہ شکایات براہ راست درج کرواسکیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی ہدایات کے مطابق ٹیلی فون، واٹس ایپ،ای میل اور دیگر کے ذریعے سے عوام الناس کی موصول ہونے والی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔ شہری دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کے ان نمبرز 042-99212209 | 042-99212620پر بھی اپنی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات