Live Updates

متنازعہ لینڈ ریفارمز بل گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت ،حق ملکیت سے محروم کردے گا، آغا راحت حسین الحسینی

انجمن امامیہ کے تحفظات دور کئے بغیر بل پاس یا نفا ذ کی کوشش پر یہاںجنگ و جدل اور خون خرابہ شروع ہوجائے گا،قائد ملت جعفریہ

جمعہ 30 مئی 2025 21:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے جی بی اسمبلی سے پاس کرائے متنازعہ لینڈ ریفارمز بل گلگت بلتستان کے عوام کو حق حاکمیت اور حق ملکیت سے محروم کردے گا۔ جاری بیان میں آغا راحت حسین نے کہاکہ منتخب نمائندوں نے کبھی نہ پورے ہونیوالی امیدوں کیلئے غریب عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ہے ،مٹھائیاں تقسیم کرنیوالوںکو کل پتہ چلے گا انہوں نے عوام کے ساتھ کتنا بڑا ظلم کیا ہے ،اگر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے انجمن امامیہ کے تحفظات دور کئے بغیر بل پاس کیا یا نافذ کرنے کی کوشش کی تو پھر یہاں پر جنگ و جدل اور خون خرابہ شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کو گرفتار کر نے اور انہیں ہراساں کرنے والے خود دہشت گرد ہیں،ان کو فوری طور رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے مطابق متنازعہ خطے میں ٹیکسز غیر قانونی ہیں،حکومت جان بوجھ کر تاجروں کے کاروبار کو برباد کر رہی ہے حکومت تاجروں کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے چائینہ کے ساتھ کاروبار کرنے والے تاجروں پر ناجائز ٹیکسز اور طرح طرح کی سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں جس کے بعد سینکڑوں تاجر کئی درجن گاڈیوں میں احتجاج کرنے کیلئے گلگت اور دیگر علاقوں سے سوست پورٹ کی طرف آج روانہ ہو گئے ہیں ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات