Live Updates

w مسلمان ہوشیار رہیں، ٹرمپ دور حاضر کا دجال ،علامہ مرید نقوی

جمعہ 30 مئی 2025 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ مسلمان ہوشیار رہیں، ٹرمپ دور حاضر کا دجال ہے جو اسلامی ممالک میں گھوم رہا ہے، کہیں خوف اور کہیں ڈالرتقسیم کر رہا ہے۔ جو کام دجال نے کرنے ہیں وہ امریکی صدر اس وقت سر انجام دے رہا ہے، کسی کو خوفزدہ کر کے اور کسی کو انعامات کا لالچ دے کر تجارت کے نام پر اپنا ہم نوا بنا رہاہے ۔

عرب ممالک کو ڈرا رہا ہے کہ امریکہ کے بغیر ان کی بادشاہتیں قائم نہیں رہ سکتی ،اس طرح وہ امریکی مقاصد حاصل کر رہا ہے۔جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا امریکہ کے لئے شام کا صدر جولانی کل تک دہشت گرد تھا اور اس کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی مگر جونہی اس نے گریٹر اسرائیل کے لیے سہولت کاری کرنے کے لئے بشار الاسد کی حکومت کو ختم کر کے اپنی حکومت قائم کی، تو اب وہ امریکہ کا منظور نظر بن گیا ہے ،ا سے سعودی عرب میں بلا کر شاباش دی گئی ہے اورشام سے پابندیاںبھی اٹھا لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے پر لوگ کہتے تھے رافضیوں کی حکومت ختم ہو گئی اور امیر شام کی حکومت قائم ہو گئی ہے۔ اب پتہ چل گیا ہے کہ نئی شامی حکومت امریکی وفادات اور اسرائیل کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کہہ رہا ہے کہ شامی صدر ان کا تربیت یافتہ ہے حالانکہ یہی امریکہ پہلے اسے دہشت گرد کہتا تھا۔سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے ذریعے سعودی عرب بلوا کر جولانی کا خیرمقدم کیا گیا اورشام سے پابندیاں اٹھانے کا اعلان بھی کیا گیا۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ امریکہ اپنے مفادات اور اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے سفارتی اور اخلاقی آداب کی دھجیاں اڑا سکتا ہے،عالم اسلام امریکی اسرائیلی سازشوں سے آگاہ اور ہوشیار رہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات