کشتوار:بھارتی پیراملٹری گاڑی نے خاتون کو دانستہ طور پر ٹکر مار کر شہید کردیا

ہفتہ 31 مئی 2025 01:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کشواڑ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کی گاڑی نے ایک خاتون کو دانستہ طورپر ٹکر مار کر شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز کی درندگی کا یہ واقعہ ضلع کے علاقے چھاترو میں پیش آیا۔ 55سالہ خاتون حنیفہ بیگم گاڑی کی ٹکر سے شہیدہو گئی۔ علاقے کے لوگوں نے واقعہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ انہوںبنے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ لوگوں نے مجرم بھارتی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ۔