
بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز
بجٹ تجاویز میں حکومت کو کہیں گے کہ300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو بجلی نرخوں میں رعایت دی جائے، چیئرمین کمیٹی فاروق ستار کی اجلاس میں گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 31 مئی 2025
11:02

(جاری ہے)
اجلاس میں ارکان نے بجلی کمپنیوں کی نگرانی سخت کرنے اور متبادل توانائی کی پالیسی پر زور دیا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے۔ اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں عوام اسے کیسے برداشت کرے۔فاروق ستار کامزید کہنا تھا کہ جہاں بلوں کی ادائیگی کم ہے۔، چوری ہے وہاں فیڈرز کے بجائے پی ایم ٹی سطح پر لوڈشیڈنگ کی جائے۔، یہ کہاں کا قانون ہے کہ پورے پورے فیڈرز بند کرکے لوگوں کو اذیت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔لوڈشیڈنگ کے باعث عوام اذیت میں مبتلا ہیں ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جامع پلان ترتیب دیں ۔مختلف علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے مینٹی ننس کے نام پر گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن گیاہے۔بجلی کے بریک ڈاﺅن نے بریک ڈاون نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں نے لوڈشیڈنگ ختم یا کم کرنے کے کے الیکٹرک کے دعووں کو جھوٹا قرار دیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے حالیہ دنوں میں شہر کے متعدد علاقوں میں نہ صرف بجلی کے تعطل کا دورانیہ بڑھادیا تھا بلکہ کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی مگر اب وہاں باقاعدہ 6 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی۔کورنگی، لانڈھی، ملیر، کھوکرا پار، قائد آباد، گلستان جوہر کے مختلف بلاکس، نیوکراچی، نارتھ کراچی، سرجانی اور لیاقت آباد میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی شہریت حاصل کرنے والوں میں بھارتی شہری سرفہرست
-
بھارتی فضائیہ کی ناکامی پر مودی سرکار کی پردہ پوشی بے نقاب ہوگئی
-
پاکستان اور ایل سلواڈور کے درمیان کرپٹو کرنسی تعاون کی بنیاد پر تعلقات قائم
-
چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ، جہلم میں عوام دربدر
-
پاکستانی فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد تجارتی مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی، امریکی رپورٹ
-
ٹرمپ کا امریکی اخبار کیخلاف 10ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ
-
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل شروع ہونے کی پیشگوئی
-
مریم نواز کے کہنے پر باجوہ سے ملنے کی بہت بڑی قیمت چکائی‘ کاش یہ ملاقات نہ ہوئی ہوتی، محمد زبیر
-
ایف بی آر کو اضافی اختیارات دینے کامعاملہ، تاجربرادری تقسیم ، کراچی، لاہور میں تاجروں کی ہڑتال، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کا ہڑتال نہ کرنے کا اعلان
-
پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 5 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.