
روس نے بھارت کی مغرب نوازی کو بے نقاب کردیا، پاکستان کی امن پالیسیوں کی تعریف
ْروس نے بھارت کی انڈو پیسفک اسٹریٹجی اور کواڈ کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دے دیا
ہفتہ 31 مئی 2025 14:55
(جاری ہے)
انہوں نے بھارت کی انڈو پیسفک اسٹریٹجی اور امریکی اتحادی اتحاد کواڈ کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیا۔
روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انڈو پیسفک کا کوئی تاریخی یا جغرافیائی وجود نہیں، بلکہ نیٹو نے چین مخالف مقاصد کے لیے بھارت کو اپنے منصوبوں میں گھسیٹنے کی غرض سے یہ اصطلاح گھڑی ہے۔اس موقع پر بھارت سے آئے 12 رکنی وفد، جس میں بی جے پی کے تین ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھے، روسی وزیر خارجہ کی دوٹوک تنقید پر خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔ لاوروف نے کہا کہ بھارت نے کواڈ میں شمولیت کو صرف معاشی اور تجارتی سرگرمیوں تک محدود قرار دیا تھا، لیکن حقیقت میں یہ اتحاد مشترکہ بحری مشقوں میں مسلسل مشغول ہے، جو خطے میں فوجی کشیدگی کو بڑھا رہا ہے۔سینیٹر مشاہد حسین نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی یوریشین سیکیورٹی انیشی ایٹو کی تعریف کرتے ہوئے اسے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور چینی صدر شی جن پنگ کے گلوبل سیکیورٹی ویژن سے ہم آہنگ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس اور چین کے ساتھ مل کر ایک پرامن اور ترقی یافتہ یوریشیا کے خواب کو حقیقت بنانے میں برابر کا شریک ہو گا۔افغانستان کے حوالے سے بھی روس نے نیٹو کو آڑے ہاتھوں لیا۔ لاوروف نے کہا کہ نیٹو، اپنی ذلت آمیز شکست کے چار سال بعد ایک بار پھر افغانستان میں قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے، جو خطے کے لیے خطرناک اشارہ ہے۔ملاقات کے بعد روسی میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر مشاہد حسین نے روسی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران توازن، فہم و فراست اور دوستی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ کو دو طاقتور قائدین قرار دیا جو ایک مستحکم اور پرامن یوریشیا کے لیے مشترکہ سفر پر گامزن ہیں، اور پاکستان اس تاریخی کوشش میں ایک باوقار شراکت دار کے طور پر شریک ہو گا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں مخصوص ملازمین کیلئے کام کے لچکدار اوقات کا اعلان
-
امریکہ نے یوکرین سے میزائل اور دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیا، برطانیہ کا فوجی طیارے تعینات کرنے کا اعلان
-
’ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں‘ سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
-
پہلی بار اتنی تباہی دیکھی، ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
-
ایران کا 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے، خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ
-
ایران کا سرپرائز، اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا
-
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں سمیت 60 شہید
-
ایران‘ اسرائیل جنگ؛ 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کی مشکلات میں اضافہ
-
دبئی کی بلند و بالا رہائشی عمارت میں آتشزدگی
-
سعودی ولی عہد اور صدر ٹرمپ کا رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو
-
میکسیکودنیا کا سب سے زیادہ آم برآمد کرنے والا ملک بن گیا
-
افغانستان میں ہندوکش ریجن کے قریب 4.4 شدت کا زلزلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.