
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،رانا مشہود احمد خان
ہفتہ 31 مئی 2025 15:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس سے پاک فوج نے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، آج پاکستان دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ظاہر ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی اب ساری توجہ معاشی ٹارگٹس کے حصول پر مرکوز ہے، آئی ٹی ، ٹیکنالوجی ،آرٹس اینڈ کلچر اورایگریکلچر جبکہ فوڈ پراسیسنگ کی اس وقت پاکستان میں بہت ضرورت ہے، ملک میں انڈسٹری کو فروغ دینے کےلئے بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،صنعت کی ترقی سے بےروزگاری میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں نوجوانوں کو آگے لانے کےلئے وسیع مواقع فراہم کر رہی ہے ،پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں لیکن اس ٹیلنٹ کو پوری دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی منڈی میں ہماری شناخت مضبوط ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو سنٹر کاروباری لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،آج یہاں پرفوڈ اینڈ بیوریج پروسیسنگ اور پیکنگ ٹیکنالوجیز کے حوالے سے جو نمائش منعقد کی گئی ہے وہ سرمایہ کاروں کےلئے نہایت احسن اقدام ہے، اس طرح کی نمائش کے انعقاد سے ملکی معیشت میں استحکام آئے گا اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کریں گے ۔ اس نمائش میں فوڈ کلرز اور پروسیسنگ سے متعلقہ جدید ٹیکنالوجیز پیش کی گئی ہیں، جس میں 200ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ہے جس میں ملک بھر سے 100 سے زائد فوڈ کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے جن میں فوڈ کلرز، فلیورز، بیکری آئٹمز، کوکو پاوڈر اور مختلف اقسام کے خام مال کے سٹالز خاص توجہ کا مرکز بنے رہے۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نمائش کا مقصد فوڈ انڈسٹری کی جدید ٹیکنالوجیز کو اجاگر کرنا اور ملکی صنعت کاروں و نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر مختلف کمپنیوں نے اپنے جدید پراڈکٹس اور ٹیکنالوجیز کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔نمائش میں صنعت کاروں، نوجوانوں، طلبہ اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.