Live Updates

اب یہ ہمارے ایم این ایز کی طرف بڑھیں گے تاکہ ہماری سیٹیں کم ہوں، عمران خان

ہمارے رکن قومی اسمبلی لطیف چترالی کو سزا دی گئی ہے، اب ڈی سیٹ کی طرف جائیں گے، ہمارے تمام قیدی اور لطیف چترالی سب لوگ ڈٹے ہوئے ہیں؛ جیل میں وکلاء سے ملاقات میں گفتگو

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 31 مئی 2025 17:24

اب یہ ہمارے ایم این ایز کی طرف بڑھیں گے تاکہ ہماری سیٹیں کم ہوں، عمران ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی لطیف چترالی کو سزا دی گئی ہے، اب ڈی سیٹ کی طرف جائیں گے اور یہ سزا دے کر ہمارے مزید ایم این ایز کی طرف بڑھیں گے تاکہ ہماری سیٹیں کم ہوں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی اس لیے جیل میں ہیں کیوں کہ وہ میرے خلاف بیان نہیں دے رہے، وہ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں آج ہمارے تمام قیدی اور لطیف چترالی سب لوگ ڈٹے ہوئے ہیں، اے ٹی سی کے تمام ججز ملے ہوئے ہیں یہ جان بوجھ کر سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لا رہے کیوں کہ یہ خود ملوث ہیں، انشاء اللہ حق کی جیت ہو گی اور جھوٹ کی ہار ہوگی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے آج پھر اپنے مؤقف کو دہرایا کہ جس ملک میں جنگل کا قانون ہو اس ملک میں فیلڈ مارشل نہیں جنگل کا بادشاہ ہونا چاہیئے، میں نے وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، ایسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، تحریک انصاف قربانی دینے والوں کی پارٹی ہے اور یہ نظریہ کی پارٹی ہے، 8 فروری کو قوم نے ثابت کیا کہ الیکٹیبلز کا کوئی مستقبل نہیں ہے اب صرف نظریہ پر مستقبل ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا، اب ہم ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے خود لیڈ کروں گا، احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سےدوں گا، اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا ہے، تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے ہیں، پارٹی لیڈرشپ پر اعتماد ہے لیکن تحریک میں لیڈ خود کروں گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات