Live Updates

د*گورنر خیبرپختونخوا سے پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر کی ملاقات

دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 31 مئی 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف نے انکی رہائشگاہ اسلام آباد میں ملاقات کی- ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے تجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے معاشی استحکام لایا جا سکتا ہے، ملاقات میں ازبکستان سے براستہ افغانستان ریلوے لائین منصوبہ کو براستہ پشاور پھیلانے اور دونوں ممالک کے عوام کی آمدورفت کو مزید سہل بنانے کیلئے اسلام آباد سے تاشقند پروازیں شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا- ازبکستان کے سفیر نے پاکستان اور ازبکستان میں تیار ہونیوالے معیاری کھیلوں کے سامان پر تجارت کو فروغ دینے سے متعلق بھی تجویز پیش کی، انہوں نے کہا کہ ازبکستان کی تعمیراتی کمپنیاں خیبر پختونخوا سمیت پاکستان میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں- ازبک سفیر نے کہا کہ پاکستان سے 3 ہزار کے قریب طلبہ ازبکستان کی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں اور شعبہ تعلیم سمیت تجارت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیکئے مشترکہ تعاون پر یقین رکھتے ہیں- ازبک سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نیکہا کہ ازبکستان کے ساتھ پاکستانی حکومت اور عوام کے برادرانہ و دوستانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے عوام کا ایکدوسرے کیساتھ محبت و پیار کا قریبی رشتہ ہے، اور ان تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، گورنر خیبرپختونخوا نے ازبک سفیر کو دورہ پشاور اور خیبر پختونخوا کی تاجر برادری کے ساتھ ملاقات کی دعوت بھی دی جبکہ ازبک سفیر علی شیر تختائیف نے گورنر خیبر پختونخوا کو ایک اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ دورہ تاشقند کی دعوت بھی دی-ملاقات میں پشاور اور ازبکستان کے شہر ترمیز کو سسٹر سٹی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

#
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات