Live Updates

بجلی،پانی نہ ملا تو عوام کا سڑکوں پر آنا فطری ہے، آفاق احمد

ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانابنیادی حق ہے،چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ

ہفتہ 31 مئی 2025 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)مہاجرقومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ ہائیڈرنٹس بند نا ہوئے، عوام کو پانی نا ملا اور بلا تعطل بجلی نا ملی اور اضافی بلنگ بند نا کی تو عوام کا سڑکوں پر آنا فطری ردِ عمل ہوگااوراسے روکناکسی کے بس میں نہیں ہوگا، یہ بات انہوں نے کراچی میں بجلی پانی کے مسئلے پر حکومت سندھ اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کا پانی چوری کرکے عوام کو ہی دھڑلے سے بیجا جارہا ہے،بجلی کی فراہمی کے بغیراضافی بلوں نے عوام کو جینا دوبھر کردیا ہے ناانصافیوں پر اٹھنے والی ہر آواز کو ملک دشمنی کہ دینا پرانی روایت ہے جسے اب ہمیشہ کیلئے دفن کردینا چاہیے،پاکستان کا ہر شہری اس ملک سے محبت کر تا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے ہر شہری کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی میں ہیں جو دور تک نظر نہیں آتی، مہاجر قومی موومنٹ عوام کے جائز حقوق کے حصول اور ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہیگی چاہیے اسکی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے کیونکہ اناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانابنیادی حق ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات