
یونیورسٹی کی تقریب میں اسکالرز کا تنازعہ کشمیر پر عالمی مداخلت کا مطالبہ
کشمیرایک بنیادی حل طلب مسئلہ ہے جس پر فوری بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے
اتوار 1 جون 2025 13:05
(جاری ہے)
ان کے بیان سے اس بات کی توثیق ہوئی کہ کشمیر بھارت ور پاکستان کے درمیان بنیادی حل طلب مسئلہ ہے جس پر فوری بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے۔
کانفرنس کا افتتاح فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر آفاق اور پروفیسر ڈاکٹر تاج الرحمان نے کیا جنہوں نے کہاکہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون سے ہوتی ہے۔ انہوں نے ثالثی اور سہولت کاری سے بھارت کے مسلسل گریز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی معقول وجہ کے دوطرفہ ازم پر اس کے اصرار سے تنازعے نے طول پکڑلیاہے۔ انہوں نے اسکالرز اور طلبا ء پر زور دیا کہ وہ علمی طور پر مسئلہ کشمیر سے جڑجائیں اور ایسی تحقیق میں حصہ لیں جس سے قومی اور عالمی سطح پر پالیسی سازوں کو فائدہ ہو۔یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار عمر ہاشمی نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے تمام فریقین کی ذمہ داری کو اجاگر کیا۔ قانون کے اسسٹنٹ پروفیسرشوکت نے تنازعہ کشمیر کے قانونی پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی 5جنوری 1949کی قراردادکی اہمیت پر زور دیا جو نہ صرف کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ضمانت دیتی ہے بلکہ ایک قابل عمل حل بھی فراہم کرتی ہے۔آئی ڈی ڈی ڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولید رسول نے کہا کہ 5اگست 2019کو کشمیر کو اندرونی معاملہ بنانے کے لیے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے باوجود صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش سے تنازعے کی بین الاقوامی حیثیت کی تصدیق ہوتی ہے۔کانفرنس کے اختتام پر فیکلٹی ممبران لبیشا، مریم، رفعت اور سید فیضان کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات نے سوال وجواب کے سیشن میں حصہ لیااور مباحثے کو بامعنی بنادیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.