Live Updates

جنرل انیل چوہان کے اعتراف کے بعد ٹی ایم سی کامودی حکومت سے سچ بتانے،پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

اتوار 1 جون 2025 15:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) بھارت میں ترنمول کانگریس نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں جنگی طیارے مارگرائے جانے کے اعتراف کے بعد پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت عوام سے حقائق چھپارہی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجیہ سبھا میں ٹی ایم سی کی ڈپٹی لیڈر ساگاریکا گھوش نے بلومبرگ ٹی وی کو سی ڈی ایس جنرل چوہان کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ بین الاقوامی میڈیا نے پہلے اس کوکیوں رپورٹ کیا؟ یہ حقائق پہلے بھارت کے شہریوں، پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں کو کیوں نہیں بتائے گئے؟"یک اور پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ آپریشن سندھور کے حوالے سے شہریوں کے بہت زیادہ تحفظات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اور اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ نریندر مودی حکومت اب اپوزیشن کے مطالبے سے انکار نہیں کر سکتی۔ جون میں پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا جانا چاہیے۔بھارتی سی ڈی ایس جنرل چوہان کے دیر سے اعتراف نے ایک بارپھرجوہری ہتھیاروں سے لیس دو پڑوسیوں کے درمیان حالیہ فوجی تصادم اور نئی دہلی کی طرف سے نقصانات کو کم ظاہر کرنے کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔حالیہ پاک بھارت تصادم کے دوران پاکستان نے چھ بھارتی طیارے مار گرائے جن میں تین رافیل، ایک Su-30MKI، ایک میراج 2000 اور ایک MiG-29شامل ہیں۔سی این این اور رائٹرز سمیت متعدد بین الاقوامی اداروں نے رافیل سمیت بھارتی طیارے مارگرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات