
جنرل انیل چوہان کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا پربھارتی صارفین کا شدید ردعمل
اتوار 1 جون 2025 15:10
(جاری ہے)
ایم پی اور سابق صحافی ساگریکا گوس پوچھتی ہیں کہ یہ خبر سب سے پہلے بین الاقوامی میڈیا کو کیوں دی گئی؟ یہ حقائق سب سے پہلے بھارت کے شہریوں، پارلیمنٹ، اور عوامی نمائندوں کو کیوں نہیں بتائے گئے؟کیا یہ جاننا عوام کا حق نہیں؟ کیا قومی سلامتی کے نام پر سچ صرف بیرونِ ملک بانٹا جائے گا؟بلال شاہ نے لکھا حکومت اپنے شہریوں سے یہ سچ کیوں چھپا رہی ہے؟پروفیسر اشوک سوئن نے ایکس پر جنرل انیل کے انٹرویو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف نے سنگاپور میں بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں بھارت نے اپنے لڑاکا طیارے کھوئے ہیں۔
وہ پوچھتے ہیں کہ یہی بات وہ بھارتی عوام اور میڈیا کو بھارت میں کیوں نہیں بتاتے؟ایک اور ٹویٹ میں وہ پوچھتے ہیں اکتوبر 2024میں 100اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے 2000کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ایران میں 20سے زائد مقامات کو تین مرحلوں میں نشانہ بنایا اور اس پورے آپریشن میں اسرائیل کا ایک بھی طیارہ ضائع نہیں ہوا۔تو پھر بھارت نے پاکستان کے خلاف لڑائی میں اپنے لڑاکا طیارے کیسے گنوا دیے جب کہ بھارتی طیارے تو اپنی ہی فضائی حدود سے میزائل فائر کر رہے تھے؟ایک اور صارف نے لکھا سچائی کا ایک نایاب لمحہ مگر غیر ملکی سرزمین پر،اگر بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف بلومبرگ ٹی وی پر نقصانات کا اعتراف کر سکتے ہیں تو اپنے ملک میں خاموشی کیوں؟ یہ واضح طور پر ملکی بیانیے کو قابو میں رکھنے کی کوشش ہے جبکہ اصل حقائق کا اعتراف بیرونِ ملک کیا جا رہا ہے۔کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر جنرل انیل چوہان کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 29جولائی 1999کو اس وقت کی واجپائی حکومت نے موجودہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے والد اور سٹریٹجک امور کے ماہر کے سبرامنیم کی صدارت میں کارگل ریویو کمیٹی تشکیل دی تھی۔انہوں نے لکھا یہ کمیٹی کارگل جنگ ختم ہونے کے تین دن بعد بنائی گئی تھی اور اس نے پانچ ماہ میں اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔ ضروری ترامیم کے بعد یہ رپورٹ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کی گئی تھی۔انھوں نے سوال کیا کہ کیا سنگاپور میں چیف آف ڈیفنس سٹاف کی طرف سے دی گئی معلومات کے بعد مودی حکومت اب ایسا کوئی قدم اٹھائے گی؟مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.