
بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اسے اتحادی کی سالمیت پر حملہ سمجھیں گے، چینی تجزیہ کار
پاکستان اور چین کی دوستی پوری دنیا کے سامنے واضح ہے، چین کبھی بھی اپنے دوست کی خودمختاری اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گا، وکٹر گائو
اتوار 1 جون 2025 16:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی پوری دنیا کے سامنے واضح ہے، چین کبھی بھی اپنے دوست کی خودمختاری اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گا۔
چینی تجزیہ کار نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے تاحال تحقیقات بھی مکمل نہیں کیں، بھارت کو چاہیے ٹھوس تحقیقات کے ساتھ حقائق سامنے لائے، دہشتگردی پورے خطے کا مسئلہ ہے، آپ اسے جواز بناکر کسی آزاد اور خود مختار ملک پر حملہ کرنے کا کیسے سوچ سکتے ہیں ۔وکٹر گاؤ نے کہا کہ پانی کے معاملے پر چین، پاکستان اور بھارت مل کر بیٹھ سکتے ہیں، اور بات کرسکتے ہیں کہ پانی کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے، ہم متفقہ طور پر کوئی لائحہ عمل بناسکتے ہیں۔میزبان نے سوال کیا کہ اگر بھارت پاکستان کا پانی روکتا ہے تو کیا چین پاکستان کو ریسکیو کرنے آئے گا چینی تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان ڈاؤن اسٹریم پر واقع ہے، دریائے سندھ میں سے پانی ملنا پاکستان کا حق ہے، اس کا حق اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو کروڑوں لوگوں کی بقا کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا، اس مسئلے میں چین خاموش نہیں رہ سکے گا۔خاتون میزبان نے سوال کیا کہ دریائے براہما پترا کے معاملے پر 2022 سے چین کیساتھ پانی کے اعدادو شمار کا تبادلہ بند ہوگیا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے۔وکٹر گاؤ نے کہا کہ یہ بہت اہم معاملہ ہے، حال ہی میں بھارت کی جانب سے ڈاؤن اسٹریم کی جانب بہنے والے دریاؤں سے پانی روکنے کی کوشش کی گئی ہے، جو تشویش ناک ہے، بھارت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر بات چیت کرے، کیوں کہ اس سارے معاملے میں چین کی پوزیشن بہت اہم ہے، چین بھارت سے بھی اوپر والی سطح پر ہے۔
مزید قومی خبریں
-
گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان میں تعینات اسٹریا کی سفیر انڈریا ویکی کی ملاقات
-
سمڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا‘‘عظمیٰ بخاری
-
میثاق معیشت کے لے قومی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دی جائے ‘چوہدری شجاعت حسین
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن توقیر الحق کی ملاقات
-
گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن
-
ملک میں گدھوں اور مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا
-
وزیرداخلہ کی دتہ خیل میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لئے قواعد و ضوابط جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پر مبارکباد
-
فیصل آباد میں 13سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ہلاکت قابل مذمت ہی: جاوید قصوری
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن،سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا72واں یوم پیدائش 21جون کو منایا جائے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا شمالی وزیرستان میں 14 دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.