
قالین کی صنعت وزیر اعلیٰ کے خواتین کو معاشی بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل کر سکتی ہے‘ اعجاز الرحمان
۵مفت کھڈیاں دینے کے ساتھ گھروں پر ہی عملی تربیت کی فراہمی کی اسکیم متعارف کروائی جائے ‘ چیئر پرسن سی ٹی آئی
اتوار 1 جون 2025 20:20
(جاری ہے)
اس موقع پر ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز اور رواں سال اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والی 41ویں عالمی نمائش کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ہاتھ سے قالینوںکی تیاری کے لئے مفت کھڈیاں دینے کے ساتھ انہیں گھروں پر ہی عملی تربیت کی فراہمی کی اسکیم متعارف کروائی جائے جسے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور کارپٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے یا پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں پنجاب سمال انڈسٹریز ، ٹیوٹا، پنجاب اسکلزڈویلپمنٹ فنڈ یا خواتین کی ترقی کے محکمے کے اشتراک سے چلایا جا سکتا ہے ۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیشرفت کی جائے تو یہ منصوبہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کا عملی عکس ہوگاجو نہ صرف دیہی خواتین کو بااختیار بنائے گا بلکہ پاکستان کی پانچ بڑی برآمدی صنعتوں میں شامل ہاتھ سے بنے قالینوں کے شعبے کے دیرینہ مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد دے گی۔ اس کے ساتھ اس سے تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا ہوگی اور قالینوں کی برآمدی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس کا مثبت اثر پورے صوبے میں محسوس کیا جائے گا۔اعجاز الرحمان نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر متعلقہ حکام کو نہ صرف اس حوالے سے جامع اور موثر منصوبہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں بلکہ ان کی بھرپور معاونت بھی کریں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.