Live Updates

مودی نے طیاروں کی تباہی کے حوالے سے قوم کو گمراہ کیا ، گانگریس

اتوار 1 جون 2025 22:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جنگی طیاروں کی تباہی کے حوالے سے قوم کو گمراہ کیا ہے کیونکہ فوج نے پاکستا ن کے ساتھ لڑائی میں طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان نے گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ پاکستان نے بھارت کے کچھ طیارے مار گرائے ہیں۔

کھرگے نے ’ایکس “ پر ایک پوسٹ میں لکھا"مودی حکومت نے قوم کو گمراہ کیا ہے، جنرل چوہان کے بیان کے تناظر میں کچھ انتہائی اہم سوالات ہیں جو پوچھے جانے کی ضرورت اور یہ سوالات صرف اس صورت میں پوچھے جا سکتے ہیں جب پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس فوری طور پر بلایا جائے“۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس کرگل جائزہ کمیٹی کی طرز پر ایک آزاد کمیٹی کے ذریعے دفاعی تیاریوں کا جامع جائزہ لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

“یاد رہے کہ پاکستانی ائر فورس نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی میں تین رافیل طیاروں سمیت بھارتی ائر فورس کے چھ جہاز مار گرائے تھے ۔پاکستا ن کے ہاتھوںعبرتناک شکست پر مودی حکومت انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت کے خلاف اشتعال انگیزتقاریر کے ذریعے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔بی جے پی حکومت حزب اختلاف کے مطالبے کے باوجود معاملے پر بحث کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں بلا رہی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات