Live Updates

ایرانی تیل پرپابندی کے بجائے انتظدمیہ اپنی تمام تر انرجی انسداد منشیات کرپشن اور بدامنی پر صرف کرے۔بندش سے صوبے کے لاکھوں غریب بے روزگاری سے تنگ کر بے راہ روہی کی طرف مائیل ھوں گے،ایم کیو ایم

پیر 2 جون 2025 21:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) افغان قومی مومنٹ کے پرس ریلیز میں صوبے کے لاکھوں بے روزگار نوجوان جن کے بھال بچوں کا نفقہ ایرانی تیل کے کاروبار سے وابستہ ہے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی کاروبار سے صوبے کے ہزاروں ڈگری ھولڈرز کا کاروبار بھی وابستہ ہیں دوسری طرف منشیات نے ہزاروں گھر اجاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے جبکہ ڈیزل کے کاروبار سے ہزاروں گھر کے چولہے جلتے ہیں اس لئے ایرانی تیل پر پابندی کے بجائے انتظدمیہ اپنی تمام تر انرجی انسداد منشیات کرپشن اور بدامنی پر صرف کرے انتظامیہ کی پشت پنائی میں تیل مافیاز کی بندش سے صوبے کے لاکھوں غریب بے روزگاری سے تنگ کر بے راہ روہی کی طرف مائیل ھوں گے واضع رہے کہ صوبے میں سالانہ 20 ہزار لوگ نشے میں مبتلا ہوکر مر رہے ہیں اس پر پابندی نہیں اس کے خلاف کارروائی نہیں، سالانہ بھوک سے مرنے والوں کی شرح پاکستان میں بلوچستان پہلے اور پوری دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے اس حوالے سے کوئی سدباب سامنے نہیں آیا، بارڈرز پر کاروبار بلوچستان کی ضرورت ہے یہی ایرانی تیل آپ کے پاکستان کے ہر صوبے میں بلوچستان سے بھتہ دے کر لیجایا جارہا ہے لیکن بلوچستان والے پاکستانی تیل خریدیں گے اس فیصلے سے بلوچستان کے کم از کم 10 لاکھ افراد بیروزگاری کا سامنا کریں گے جن میں سے ہر فرد کے ماتحت پورا خاندان افلاس کا شکار ہوجائے گا اس کا مطلب یہ ہوا کہ کم از کم بلوچستان کی آبادی کا 30 فیصد طبقہ بیروزگار ہوکر سڑک پر آجائے گا افسوس اس بات پر ہے کہ پورے بلوچستان میں صنعتی حوالے سے کوئی ایک مناسب کاروبار کی جگہ نہیں جہاں بلوچستان کے نادار افراد کم از کم یومیہ بنیادوں پر مزدوری کر کے اپنا اور بچوں کا پیٹ پال سکے جن مقاصد کے لئے ایرانی تیل پر پابندی لگائی گئی ہے پابندی لگانے کے نتیجے میں جو عوام مشکلات سے دو چار ہوگی وہ ان آسانیوں سے بہت ہی زیادہ ہیں جن آسانیوں کے لئے پابندی لگائی گئی ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور بلوچستان کی عوام پر بیروزگاری کا بم گرانے کے بجائے ان کی تکالیف کو آسانی میں بدلنے کی کوشش کیجائے مہنگائی پہلے سے عروج پر ہے اور بیروزگاری انتہا کو ہے اگر ایرانی تیل کے کاروبار سے کسی کو روزگار ملتا ہے تو اس سے علاقے میں امن ہوتا ہے بلکہ انتظامیہ کو چاہیے کے ان کی حوصلہ افزائی کرے نہ کے ان کو تنگ کرے کہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے چوری،ڈاکہ یا خودکشی کرنے پر مجبور ھو بیان میں چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر اعلی بلوچستان، گورنر بلوچستان سے گزارش ہے کہ ایرانی تیل کے کاروبار کرنے والوں کو اپنی روزی روٹی کمانے کیلئے اس کاروبار کو فری اینڈ دی جاے تاکہ وہ عزت سے پرامن شہری بن کر اپنے بھال بچوں کا پیٹ پال سکے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات