
وفاقی بجٹ کیلئے حکومت کی آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے
حکومت نے معاشی استحکام حاصل کرلیا اب معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے، ن لیگ کے موجودہ دور حکومت میں کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
پیر 2 جون 2025
20:27

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے موجودہ دور حکومت میں کرپشن کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ، حکومت نے معاشی استحکام کا سفر طے کرلیا ہے اب معاشی ترقی کا سفر طے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کامیاب ہوگئی ہے۔ مزید برآں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔ منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پر عزم ہے، تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
سردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
حافظ آباد میں شوہر کے سامنے بیوی کا گینگ ریپ، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے
-
5 آئی ٹی لیڈرز جنہوں نے پاکستان کی قسمت بدل دی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 21 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
جنوبی شام میں اسرائیلی حملوں سے جانی و مالی نقصان
-
عوامی دباؤ پر اسلام آباد میٹرو اور الیکٹرک بس کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ واپس، پرانا کرایہ بحال کردیا گیا
-
مظفرگڑھ سے ڈارک ویب کا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا، 2 رکنی گینگ گرفتار
-
عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے، پاکستان کا مطالبہ
-
لی جے مایونگ جنوبی کوریا کے نئے صدر کے عہدے پر فائز
-
سوشل میڈیا پر الفت بکھیرنے والی ثنا یوسف کی داستان
-
خلیل الرحمان کا ماہرہ خان سے رابطہ، دوریاں مٹ گئیں
-
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کے تفتیش میں اہم انکشافات، قتل کی وجوہات بھی بتا دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.