۵پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں (ن)لیگ کی حنا ارشد وڑاء کی کامیابی جمہوری اداروں کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے

پیر 2 جون 2025 21:10

ا*سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ق ) کی مرکزی قیادت چوہدری سالک حسین ،طارق حسن جنرل سیکرٹری ،چوہدری شافع حسین صدر پنجاب اوریوتھ ونگ پاکستان کے صدر کامران سعید عثمانی ،ڈویژنل صدر یوتھ ونگ گوجرانوالہ حیدر محبوب سپرا نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑاء کی کامیابی جمہوری عمل کا تسلسل ہے اورجمہوری اداروں کی کامیاب پالیسیوں کا مظہر ہے اورضمنی الیکشن پرامن طریقے سے کروانے پر ہم جمہوری اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہیں اورمزید کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی حنا ارشد وڑائچ اپنے والدمحترم مرحوم کی خدمت کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گی اورعوامی خدمت کا سفر پہلے سے بڑھ کر کریں گی ، انہوںنے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہمیشہ جمہوری اقدار اورقومی مفاد کو اولیت دیتی ہے اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔