
مسئلہ کشمیر سرد خانے سے نکل کر ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا،: صدرآزاد کشمیر
پیر 2 جون 2025 23:10
(جاری ہے)
آزاد کشمیرکی لیڈر شپ کو تحریک حریت کشمیر کے لئے اجتماعی موقف اپنانا ہو گا۔
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے سفیروں سے بات چیت ہو ئی ہے۔موجودہ حالات کے تناظر میں ایسا لگتا ہے کہ اب آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہی ہیں اور اس سلسلے میں موجود بیرون ملک جو بھی وفود بھیجے جائیں وہ کشمیریوں پر مشتمل ہونے چاہیں کیونکہ کشمیری عوام بہتر انداز میں اپنا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے کوششیں اور پیشکش کی ہے جو کہ خوش آئندہے لیکن خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا مستقل حل ضروری ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرے کا باعث ہے، اس لئے عالمی برادری کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے لہذا خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا از حد ضروری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس بار کشمیری عوام کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کا فیصلہ کشمیری عوام نے ہی کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج یہاں سہنسہ میں اخبار نویسوں سے ایک خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ بندی کروانے پر اہم رول ادا کیا ہے اور مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کروانے کی بھی پیشکش کی ہے جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور مسئلہ کشمیربین الاقوامی سطح پر پوری شد و مد کے ساتھ اُجاگر ہوا ہے لہذا ایسے موقع پر ہم سب کو بھی متحرک ہو کر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے کمر بستہ ہونا ہو گا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خطے میں پائیدار قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا مستقل حل ضروری ہے کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کے لئے خطرے کا باعث ہے، اس لئے عالمی برادری کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے لہذا خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا از حد ضروری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس بار کشمیری عوام کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کا فیصلہ کشمیری عوام نے ہی کرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.