Live Updates

پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی‘ شرجیل میمن

بلاول بھٹو کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کردیں گے، گھرکی ملکیت خواتین کے نام ہوگی‘تقریب سے خطاب

منگل 3 جون 2025 17:45

پاکستان کے اچھے دن چل رہے، بھارت کو تاریخی شکست دی‘ شرجیل میمن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے اچھے دن چل رہے ہیں، پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کے دفاع اور معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، بلاول بھٹو کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کو مفت گھر بنا کردیں گے، گھرکی ملکیت خواتین کے نام ہوگی۔شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں عوام کی سہولت کیلئے بس سروس شروع کی، خواتین کیلئے پنک ٹیکسی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، اگلے مہینے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی آجائیں گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات