Live Updates

نیئرحسین بخاری کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 3 جون 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹر ی جنرل سید نیئر حسین بخاری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ قومی سلامتی ادارے دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں،قوم وطن کے محافظین بہادر افواج کی پشت پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں قابل ستائش ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات