گورنر سندھ کابلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

منگل 3 جون 2025 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دشمن کے ایجنٹوں کا انجام جہنم ہے، سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل فخر ہیں۔گورنر نے کہا کہ بھارت کی پراکسی دہشت گردی کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، اس کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔\932