
عمران خان پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف بن گئے،پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کرینگے،بیرسٹرگوہر
پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے، علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
منگل 3 جون 2025
15:46

(جاری ہے)
میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔
احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔ احتجاج کا ٹائم فریم بانی پی ٹی آئی عمران خان خود دیں گے،احتجاج کے حوالے سے مختلف افراد کو ذمہ داری دی جائے گی۔احتجاج کی ذمہ داری اب صرف علی امین گنڈا پور پر نہیں ہوگی۔گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہر کایہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا۔ ہمیشہ کوشش رہی مسائل بات چیت سے حل ہوں۔اب بھی بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ لچک اور بات چیت کو ترجیح دی ہے۔ماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی۔اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کیاتھا۔احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہو گا بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے مجھے ذمہ داری دی تھی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا۔ وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کریں گے۔گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی۔ اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میںکہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈخودکریں گے۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا تھا ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچاتھا۔ بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھاکہ ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دونگا۔سینیٹر علی ظفر کا مزید یہ بھی کہنا تھا بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ تھے۔اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا تھا۔تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان شدید ذہنی دباؤ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلا رہا ہے
-
پی ٹی آئی کے سابق وزیرنوابزادہ محسن علی خان کا بیٹے اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
-
جوہری تعطل کے معاملے پر یورپی ممالک اور ایران کے مذاکرات
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار300 روپے کی کمی ہوگئی
-
عوام اس نظام سے سخت تنگ ہے
-
اے پی سی کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتیں کس منہ سے صوبے میں ترقی اور امن کی بات کریں گی؟
-
ملک میں انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے آبادی کی شرح 16فیصد ہوگئی
-
عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی
-
وزیراعظم کا سٹینڈرڈزاینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری پر اظہار مسرت
-
خطے کی سب سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچ کر ترقی نہیں ہو سکتی: مفتاح اسماعیل
-
راولپنڈی: میگا فون ، بیٹری سسٹم پر لاؤڈ سپیکرکے ذریعے گلی محلوں اورشاہراہوں پرپھیری لگانے والے لوڈررکشاؤں، ریڑھی، خوانچہ فروشوں کے خلاف کاروائی کا حکم
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.