Live Updates

صوبہ میں موجودہ ترقیاتی اقدامات ، عوام دوست منصوبے ترقی و خوشحالی کی جانب تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں،گورنر بلوچستان

منگل 3 جون 2025 21:25

کوئٹہ +اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں موجودہ وفاقی حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور عوام دوست منصوبے ترقی و خوشحالی کی جانب ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جدید تقاضوں کے تناظر میں صوبے کی عوامی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے ہم پسماندگی، غربت اور احساس محرومی کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تاکہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لا سکیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال اور وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری جام کمال خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی موجود تھی. دونوں وفاقی وزراء نے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ دوسرے منصوبوں کی اس سال ہم نے N25 قومی شاہراہ چمن تا کراچی دو رویہ (ایکسپریس وی) بنانے کیلئے کی 125 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے اور اتنی ہی رقم اگلے سال دی جائیگی.

توقع ہے ہم چمن تا کراچی قومی شاہراہ کو دو سال کے اندر اندر ہی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی. علاوہ ازیں بلوچستان کو خصوصی ترجیح دینے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچائے کی یقین دہانی کرائی. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، بنیادی ڈھانچے اور تجارت جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

(جاری ہے)

ہم تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کو ترجیح دے رہے ہیں.

بلوچستان کے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو جدید مہارتیں، معیاری تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ملک و قوم کے مفاد میں بروئے کار لائیں گے اور روزگار کے مواقع اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور (CPEC) بلوچستان کی ترقی کیلئے گیم چینجر کا موقع پیش کرتا ہے۔ خطے میں رونما ہونے والی معاشی اور سیاسی تبدیلیوں کے پیش نظر صوبے کے قدرتی وسائل، اسٹریٹجک محل وقوع اور قیمتی معدنیات صوبہ کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. ایک جامع حکمت عملی مرتب کر کے ایک تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کو حقیقت میں بآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات