Live Updates

&ژوب، حلقہ این اے 251 دوبارہ گنتی مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق خوشحال خان کاکڑ کو واضح برتری

منگل 3 جون 2025 21:40

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء) حلقہ این اے 251 دوبارہ گنتی مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق خوشحال خان کاکڑ کو واضح برتری حاصل پشتونخوا نیشنل عوامی کے چیئرمین و امیدوار حلقہ این اے 251 خوشحال خان کاکڑ سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا سید اکبر کاکڑ اور دیگر نے الیکشن ٹریبونل کے حکم پر ریٹرننگ آفیسر ژوب کے دفتر میں ضلع قلعہ سیف اللہ کے 22 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نتائج پیش کئے جس کے مطابق خوشحال خان کاکڑ نے 48317 ووٹ جبکہ انکے مدمقابل جے یو آئی کے مولوی سمیع الدین نے کل 43878 ووٹ حاصل کر لئے ہیں اس طرح انہوں نے مدمقابل امیدوار پر 4439 ووٹوں کی برتری حاصل ہونے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو بھی ہم نے کامیابی حاصل کر لی تھی مگر بوگس طریقے سے مدمقابل امیدوار کو 93 ووٹوں سے برتری دیکر ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کر دی تھی جس کے خلاف 16 مہینے کی طویل اور کامیاب جدوجہد جاری رکھی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے رپورٹ میں بھی ہماری ہی جیت قرار دیا گیا تھا اس کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن سابقہ آر او اور دونوں امیدواروں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے بھی 4500 ووٹوں سے ہماری برتری کی رپورٹ پیش کی تھی الیکشن ٹریبونل نے مدمقابل جے یو آئی کے امیدوار کامیابی ثابت کرنے کیلئے تمام مواقعے فراہم کئے اس دوران مخالف امیدوار نے 312 گواہان پیش کرنے کا دعوی کیا مگر ایک خاتون کو بطور گواہ پیش کی گئی ہم نے اپنے حق میں 14 پرائیذیڈنگ افیسران بطور گواہ پیش کئے جنہوں نے ہماری کامیابی کے حوالے سے باقاعدہ حلفیہ بیان ٹریبونل میں جمع کرائے الیکشن تریبونل نے 22 مئی کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا مگر آر او نے آٹھ دنوں کی تاخیری حربوں کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کی جس میں ایک بار پھر ہماری برتری ثابت ہو گئی انہوں نے کہا کہ شہید عثمان کاکڑ نے ہمیں اپنے حق کیلئے ڈٹ کر کھڑے رہنے کا درس دیا ہے اسی لِئے ہم اپنے حق کیلئے ڈٹے رہے جس کے نتیجے میں ہمیں اپنا حق ملا اور یہ ملک کی واحد حلقہ ہے جو ہم نے عوام کی طاقت اور محنت سے اپنے نام کر لیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات