Live Updates

بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے‘ مریم نواز

فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں

بدھ 4 جون 2025 13:16

بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے‘ مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔انہوں نے نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا میں تشدد، تنازعات اور جارحیت کے شکار بچوں کے زندگی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنے کا دن ہے، ایسا معاشرہ چاہیے جہاں بچے خوف اور تشدد سے پاک پرامن ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ میں دبی ہزاروں لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بے حسی کا نوحہ ہیں جبکہ کشمیر کی فضائیں ان بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا، جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیا ہ رخ ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بچے جنگوں میں ہی نہیں بلکہ حالت امن میں بھی بدقسمتی سے جارحیت کا شکار ہیں، بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، فلسطین اور کشمیر میں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ نے پہلی بار چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی، بچوں کا حال اور مستقبل کو سنوارنے اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات