Live Updates

وزیرمملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب کی مشیرامریکی صدر کرپٹو بوہائن سے ملاقات ، ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 4 جون 2025 13:11

وزیرمملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب کی مشیرامریکی صدر کرپٹو بوہائن ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)وزیرمملکت برائے کرپٹو بلال بن ثاقب کی امریکی صدر کے مشیر برائے کرپٹو بوہائن سے ملاقات ، بلال بن ثاقب نے پاکستان میں کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ کی کوشش سے آگاہ کیا،امریکہ اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ، واشنگٹن ڈی سی میں وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاوس میں ٹرمپ ڈیجیٹل اثاثہ جات کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بٹ کوائن، کرپٹو مائننگ اور غیرمرکوز انفرااسٹرکچر سمیت ڈیجیٹل اثاثوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں کی فرووخت کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

بلال بن ثاقب نے لاس ویگاس بٹ کوائن کانفرنس میں پاکستان کی حکمت عملی بیان کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال ثاقب نے کہا کہ پاکستان بٹ کوائن کے ذخائر قائم کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بننا چاہتا ہے۔بٹ کوائن ذخائر کیلئے کرپٹو مائننگ اور اے آئی کا ڈیٹا زون بنانا چاہتے ہیں۔پاکستان جدید ڈیجیٹل اثاثہ ریگولیٹری فریم ورک لانے کا خواہاں ہے۔پاکستان گلوبل ساو¿تھ میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قیادت کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو، کرپٹو مائننگ زونز اور اے آئی ڈیٹا انفرااسٹرکچر کیلئے ایک جامع فریم ورک پر کام کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے بلال بن ثاقب کو پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر تعینات کیا تھا۔وزارت خزانہ نے بلال بن ثاقب کے پاکستان کرپٹو کونسل کو چیف ایڈوائزر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاتھا۔بتایاگیاتھا کہ بلال بن ثاقب قومی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی اور محفوظ و شفاف مالیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد ٹیکنالوجی میں ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک مضبوط پالیسی کا اطلاق تھا تاکہ ملکی معیشت، ڈیجیٹل تبدیلی اور تمام شہریوں کیلئے محفوظ اور شفاف مالی نظام کویقینی بنایا جاسکے۔بلال بن ثاقب کو فوربز نے تیس سال سے کم عمر کے ان 30 شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیاتھا۔ وہ ویب 3 سرمایہ کار، اسٹریٹجک مشیر اور بلاک چین کی دنیا کے معروف رہنما تھے۔

کنگ چارلس سوئم، آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور میئر آف لندن نے کمیونٹی کیلئے خدمات کے اعتراف میں انہیں سراہا تھا۔بلال بن ثاقب کی شاندار خدمات کا اعتراف بادشاہ چارلس، آنجہانی ملکہ برطانیہ اور مئیر لندن صادق خان بھی کر چکے ہیں، ملک میں مثبت تبدیلی لانے پر وزیراعظم برطانیہ بلال بن ثاقب کو 163nd پوائنٹس آف لائٹس سے بھی نواز چکے تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات