Live Updates

سندھ رینجرزاور پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،2ملزمان گرفتار

بدھ 4 جون 2025 15:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران کراچی کے علاقوں لاسی پاڑہ اور نٹال کالونی ناظم آبادمیں آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے 250گرام ہیروئن، 110گرام کر سٹل، 50گرام آئس،220پیکٹ گٹکا ماوا، 3 مو بائل فونز اور نقدی بر آمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق گرفتار ملزمان میں سیدنوربخش عرف بچی اور محمد کامران شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات